جناح یونیورسٹی براے خواتین سندھ اسمبلی کے بل مجریہ 1998کے تحت وجود میں آئی اور اس بل کو گورنر سندھ کی رضامندی سے خصوصی گزٹ نمبر324میں 2جون 1998کوشائع کیا گیا۔

یہ یونیورسٹی انجمن اسلامیہ ٹرسٹ کے عظیم الشان ادارے کے زیر سرپرستی قائم ہوئی، انجمن اسلامیہ ٹرسٹ کے بانی الحاج مولوی ریاض الدین احمد تھے اور انہوں نے اپنے اس ادارے کے تحت 17ادارے قائم کیے جن میں سب سے آخر میں بننے والا ادارہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین ہے۔ یہ ادارہ ٹرسٹ کی کثیر الجہتی سرگرمیوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ ٹرسٹ کے ارکان بڑی دیانتداری سے اس ادارے کے بانی الحا ج مولوی ریاض الدین احمد جیسی بہبود انسانی کیلیے سرگرم شخصیت کے نقش قدم پر چلنے ککی کوشش کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی شہر کے ایک اہم مقام پر واقع ہے اور شہر کے تمام اطراف سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے آسانی سے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی کا ڈھانچہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے تناظر میں تعلیم و تدریس کے تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔

یونیورسٹی طلبہ کی ذاتی نشوونما اور دانشورانہ اہلیت میں فروغ کیلیے کوشاں ہے تاکہ انہیں اعلیٰ اخلاقیات کا حامل شہری بنایا جا سکے۔جناح یونیورسٹی کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کا مقصود بھی یہی ہے۔جناح یونیورسٹی برائے خواتین ترجیحی بنیادوں پر اپنی توجہ خدمات کی فراہمی کے معیار کوبڑھانے، عملی اور صنعتی بنیادوں پر سلیبس استوار کرنے،تعلیمی پروگراموں کی معیاری مینجمنٹ کے فروغ اور طالبات و اساتذہ کیلیے کیمپس میں قابل قدر ماحول کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ اس کا مطمح نظر ویلیو ایڈڈ پروگرامز میں اضافہ، ٹیکنالوجیز کے امتزاج، ریسرچ کے فوائد اور ضرورتمند کمیونٹیزکی ترقی ہے۔۔

ان سب مقاصد کے حصول کیلیے لڑکیوں کو معیاری تعلیم کے ذریعے طاقتوربنانااور انہیں تعلیمی مواقع کے بہترین فوائد فراہم کرنا، ان میں تنقیدی فکر کو مضبوط کرنا، قائدانہ کردا ر ادا کرنے کیلیے انہیں تیار کرنا،ذمہ داری کے احساس اور معاشرے کی خدمت کرنا ضروی ہے۔اس بورڈ کے مشن کو جو چیز وراثت میں ملی ہے وہ طریقہ تدریس، ریسرچ، زبردست تربیتی سرگرمیاں اور پبلک سروسز شامل ہیں جو مہارت کے ساتھ ڈیزاء کی گئی ہیں تاکہ ہمارے طلبہ تعلیم یافتہ بن سکیں اور ان میں لگن و اشتیاق پیدا ہو سکے۔ اس یونیورسٹی کے ہر مقصد میں بنیادی چیز تلاش صداقت اور ایکسی لینس کی تشکیل نو کرنا ہے۔

اس یونیورسٹی میں 4فیکلٹیز ہیں جن میں مختلف شعبے ہیں اور یہ سب اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کی سہولت دے رہی ہیں۔یہ چار فیکلٹیز فیکلٹی آف سائنس، فیکلٹی آرٹس، فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس ہیں تین فیکلٹیز 4سالہ بی ایس اور 2سالہ ایم پروگرام چلاتی ہیں جبکہ ایک فیکلٹی 5سالہ فارما ڈی کا ڈگری کورس چلاتی ہے۔

ان فیکلٹیز میں فارمیسی،برنس ایڈمنسٹریشن، کامرنس، باٹنی، بائی ٹیکنالوجی، بائیو کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی، انوائرنمنٹل سائنسز، ریاضی، شماریات، خرد حیاتیات، طبیعات، زوالوجی، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔