جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی لائبریری کا تعارف

ہمارا معاشرہ تیزی سے تبدیلی کے عمل سے گز رہا ہے او ر اس تبدیلی کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی حوالے ہیں۔ یہ تصور کیاجاتا ہے کہ معلومات اور علم جدید معاشرے کے امتیازی خدو خال ہیں اور اس طرح اس تبدیلی کے ساربان دراصل لائبریریوں کا بڑھتا ہوا ستعمال ہے۔

ہمارے کیمپس کا لازمی جزوہماری لائبریری ہے۔ علم کی بنیاد پر پنپنے والی معاشروں میں لائبریریاں اعلیٰ تعلیم کے بدلتے تقاضوں سے گہرے انداز میں متاثر ہوتی ہیں۔ہمارے ہاں نہ صرف ایک مرکزی لائبریری ے بلکہ یونیورسٹی کے بہت سے شعبوں کی اپنی سیمینار لائبریریاں بھی موجود ہیں۔

یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کی عمارت میں 35ہزار کتب موجود ہیں۔ان میں مینجمنٹ، سوشل اینڈ نیچرل سائنسز، کمپیوٹرسائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نزنس ایڈمنسٹترینسن، ابلاغ عامہ فارماسیوٹیکل، فزیکل سائنسز، تاریخ، معیشت اور تجارت کے موضوع پر کتابیں شامل ہیں۔

لائبریری ڈیزان کے متعدد سیکشن اپنے روزمر ہ امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ اپنے مقاصد کے حصو ل کیلیے تزویراتی حکمت عملی بھی ترتیب دیتے ہیں

جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی ائبریری

ھماری لائبریری میں پانچ سیکش یں

  1. حصول (ایکوزیشن)
  2. تقسیم (سرکولیشن)
  3. حوالہ (ریفرنس)
  4. کمپیوٹرلیب
  5. اخبارات اور میگزین
    1. ایکوزیشن سیکشن:

لائبریری کا عملہ فیکلٹی کے ارکان کی مشاورت سے لائبریری کو بہتر بنانے کیلیے کوشاں رہتا ہے۔اس کے درج ذیل افعال ہوتے ہیں

      1. انتخاب
      2. کیٹلاگنگ اور درجہ بندی
      3. رسدکنندگان یا وینڈرز کا انتخاب
      4. لائبریر ی کیلیے تحائف و عطیات کا حصول
        1. حصول یاخریداری کے سیکشن کا کتابوں کے مجموعے کے حصول میں اہم کردار ہے۔حصول کے سیکشن کی ذمہ داریوں میں کتابوں کی خریداری، ان کا حصول اور لائبریر ی میں ان کی پراسیسنگ شامل ہیں۔اس سلسلے میں طالبات اور اساتذہ کی ضرورتوں اور مطالبات کو پیش نظر رکھاجاتا ہے اور مضامین کے ماہرین، کورس پڑھانے والے اساتذہ اور ریسرچرز سے مشاورت کی جاتی ہے۔کتابوں کے انتخاب میں فیکلٹی کے تقاضوں اور مطالبات کو بنیادی عنصر کی حیثیت حاصل ہے۔ان تقاضوں یامطالبات کا مختلف طریقوں سے پتہ چلایاجاتا ہے۔
        2. کیٹلاگنگ اور درجہ بندی:
          تمام کتابی مواد یاغیر کتابی مواد کی ڈی ڈیسی مل اسکیم کے بائیسویں ایڈیشن کے تحت درجہ بندی کی جاتی ہے کیٹلاگنگ کیلیے اینگلو امریکن کیٹلاگنگ رولز ٹو استعمال کیے جاتے ہیں،۔
        3. لائبریر ی کیلیے تحائف و عطیات کا حصول:
          اپنی طالبات کیلیے مختلف اداروں اور شخصیات سے بطورتحفہ یا بطور عطیہ کتابیں اور دیگر تعلیمی مواد حاصل کرنے میں ہمیں کوئی عار نہیں۔ ہمارے عطیات کنندگان میں زبیدہ اسلامیہ کتب خانہ،پروفیسر ریاض احمد ہاشمی،ڈاکٹر عبدالسلام، مسز حرامنان، شاہ عبدالقدوس، رحمٰن،مسزرویہہ طارق،اور مسزگلناز الطاف شامل ہیں۔

    1. سرکولیشن سیکشن:
      لائبریری استعمال کرنے کا استحقاق رکھنے والے تمام افراد لائبریری سے کتب اور دیگر مواد مستعار لے سکتے ہیں۔ کتاب مستعار لینے کا استحقاق رکنیت کی زمرہ بندی کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے۔ عمومی کتب کو مستاعر لینے کا استحقاق یہ ہے۔ درخواست ملنے پر لائبریرین محدود مدت کیلیے فیکلٹی کو اضافی کتب دے سکتا ہے۔

      جناح یونیورسٹی برائے خواتین کا ڈیٹابیس: لائبریری کا اپنا ڈیٹا بیس ہے جس کانام جے ایل ایم ایس ہے۔یہ ڈیٹا بیس مارے آئی ٹی کے شعبے نے بنایا ہے اور یہ ایس کیو ایل سرور2000پر مبنی ہے۔

  1. ریفرنس سیکشن: لائبریری کا ریفرنس سیکشن دو ذیلی سیکشنز پر مبنی ہے۔ :
    • حوالے: لائبریر ی کا ریفرنس سیکشن میں مختلف موضوعات پر معلومات کے ذائع کی مختلف کتب شامل ہیں ان میں لغات، قاموسیں،ببلوگرافی، گزٹیئرز۔ سالانہ کتب اور دیگر المانک اور نقشے شامل یں۔

      خصوصی لائبریبری میٹریل: جناح یونیورسٹی برائے خواتین نے متعدد مقامی اور غیر ملکی جرائد لگوا رکھے ہیں۔ یہ ڈسپلے ریفرنس سیکشن میں ہیں

    • کمرہ مطالعہ (سائنس، آرٹس) : ریفرنس سیکشن میں سائنس ریڈنگ روم اور آرٹ ریڈنگ روم ’اے‘ بلاک میں ہے۔کورس اسپورٹ کرنے والی کتابیں ریڈنگ روم میں دستیاب ہیں۔ ایسی تمام کتابیں ریفرنس سیکشن کی عمارت کے اندر ہی استعمال کی جاسکتی یں۔
  2. طالبات کی کمپیوٹر لیب، فیکلٹی کمپیوٹر لیب:
    لائبریری انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے اور یہ سہولت اساتذہ اور طالبات دونوں کیلیے ہے۔جدید ابلاغی ٹیکنالوجی اور الیکٹرونککے پیش نظر یونیورسٹی کے کمپیوٹر نیٹ ورکنگ سیل نے طالبات اور فیکلٹی کیلیے ایک انٹرنیٹ لیب قائم کی ہے۔ یہ سیکشن پرنٹ آؤٹ اور فوٹو اسٹیٹ سروس بھی دیتا ہے۔

    انٹرنیٹ قوانین:

    • انٹرنیٹ لیب ایڈمنسٹریٹر طالبات کے آئی ڈی کارڈ چیک کرے گا
    • صرف یونیورسٹی کی طالبات ہی مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے فیض یاب ہوسکیں گی
    • انٹرنیٹ کو طالبات صرف30منٹ تک ہی استعمال کر سکیں گی
    • چیٹنگ، میسجنگ اور موبائل میسجنگ کی اجازت نہیں ہوگی
    • مخرب الاخلاق مواد تک رسائی کی کوشش کرنے والی طالبات کو سزا دی جائے گی

    ڈیجیٹل لائبریری:
    جناح یونیورسٹی برائے خواتین نے ایچ ای سی کی جانب سے ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت کو بھی اپنی طالبات اور اساتذ ہ تک پہنچایا ہے۔یہاں سے ای بکس۔ جرائد، آرٹیکلز حاصل کیے جاسکتے ہیں اور اس طرح طالبات کو اپنی مطلوبہ معلومات تک رسائی میں آسانی ملتی ہے۔ http://www.digitallibrary.edu.pk

  3. اخبارات اور میگزین کا سیکشناس سیکشن میں اخبارات، جرائد، ڈائجسٹ اور دیگر پبلی کیشنز شامل ہیں، یہ وہ پبلی کیشنز ہیں جو باقاعدہ وقفوں سے اشاعت پذیر ہوتی ہیں۔لائبریری اردو کے اورانگریزی کے 5اخبارات بندھے ہوئے ہیں۔ طالبات کی جانب سے کسی خاص میگزین یا ڈائجسٹ کی طلب میں اضافے کی بنیاد پر بھی جرائد خریدے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو اور انگریزی زبانوں میں ناولز بھی موجود ہیں

    جواخبارات لابریری میں بندھے ہیں وہ

    • ڈیلی ڈان
    • ڈبیلی بزنس ریکارڈر
    • روزنامہ جنگ
    • روزنامہ ایکسپریس
    • روزنامہ جسارت

    جرائد

    • اخبارجہاں
    • فیملی
    • دی اکنامسٹ

    لائبریری میں فراہم کردہ دیگر سہولتیں:
    طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلیے لائبریری میں 6فوٹو کاپی کرنے کی مشینیں نصب کی گئی ہیں

    رکنیت
    مندرجہ ذیل زمروں میں آنے والے افراد لائبریری کی رکنیت کے اہل ہیں

    • تمام ریگولرطالبات
    • اساتذہ کرام
    • تدریسی معاون
    • ریسرچرز
    • انتظامی عملہ

لائبریری اپنے ممبرز کو مندرجہ ذیل طریقہ کار کے مطابق سروسز فراہم کرے گی۔

  • ہر متعلقہ رکن مناسب طریقے سے بھرا ہوا فام جمع کرائے گا۔ اپنی ایک پاسپورٹ سائز تصویر دے گااور یونیورسٹی کے کارڈ کی ایک نقل،قومی شناختی کارڈ کی نقل آفس آرڈر(برائے عملہ) جمع کرائی جائے گی جس پر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کے دستخط ہوں گے، اس کے علاوہ داخلے کی پرچی (ایڈمشن سلپ) بھی درکار ہوگی۔
  • درخواست دہندہ کی دی ہوئی درخواست کی تصدیق کے بعد لائبریرین اس کی توثیق کرے گا اور درخواست دہندہ کو ممبر شپ کارڈ جاری کیاجائے گا
  • اس کارڈ کو اپنے پاس محفوظ رکھنا رکن کی اپنی ذمہ داری ہوگی۔اگر یہ کارڈ کھو جاتا ہے تو رکن کو50روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
  • تعلیم کا دورانیہ مکمل ہونے پر یا یونیورسٹی چھوڑنے کے موقع پرتمام ارکان اپنے ممبرشپ کارڈ لائبریری کو واپس کریں گے جو ایسا کرنے میں ناکام رہیں گے ان پر 50روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

سیریل نمبر ممبرشپ کا زمرہ کتب مستعار لینے کا استحقاق دن
۱ صدر شعبہ دس کتابیں تین مہینے
۲ پروفیسر بارہ کتابیں تین مہینے
۳ اسسٹنٹ پروفیسر دس کتابیں ایک مہینہ
۴ اسسٹنٹ پروفیسر آٹھ کتابیں ایک مہینہ
۵ لیکچرر آٹھ کتابیں ایک مہینہ
۶ ریسرچ ایسوسی ایٹ آٹھ کتابیں چودہ دن
۷ تدریسی معاون چھ کتابیں چودہ دن
۸ گریجوایٹ چھ کتابیں چودہ دن
۹ انتظامی عملہ دو کتابیں چودہ دن

لائبریری کے اوقات کار

  • صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک روزانہ (سوائے اتوار)
  • اخبارات اور میگزین کی دستیابی صبح نوبجے سے سہ پہر تین بجے تک ہے

CONDITIONS OF BORROWING

  • All books / documents must be returned on or before the due date.
  • Book(s) will be renewed only if there is no reservation.
  • Books have to be presented physically at the counter for renewal.
  • For late return of books/documents overdue charges will be levied as per library rules.
  • Books returned without payment of overdue charges, shall be treated as due against concerned member until he / she will not deposit the overdue charges.
  • Members are requested to collect the receipts of the overdue charges paid by them.
  • Members are requested to check the condition of books / documents / CDs before getting them issued.
  • Damages must be pointed out the counter staff in writing, failing which the member concerned i.e. the last borrower will be considered responsible for the damage.

کتاب کا کھونا

  • کوئی بھی ایسی کتاب جو کھوگئے ہوا اسکے بارے میں فوری طرو پر سرکولیشن کاؤنٹر پر تحریری طور پر بتانا ہوگا۔
  • وہ رکن جس نے کتاب کھوئی ہے اسے یا تو اسی کتاب کاجدید ترین ایڈیشن بطور متبادل دینا ہوگا اور دیگر چارجز بھی ادا کرناہوں گے یا پھر اسے یونیورسٹی کے ضابطوں کے مطابق اس کتاب کی قیمت ادا کرنا ہوی

لائبریری کے استحقاق کا غلط استعمال لائبریری کے مواد کا استعمال کی بنیاد آنر پالیسی ہے۔ کوئی بھی کتاب یا اخبار و جریدہ کسی بھی وقت، کسی بھی شخص کی جانب سے کسی بھی مقصد کے لیے بغیر اس کا ریکارڈ درج کیے لیاجانا آنر پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ ایسی کی بھی خلاف ورزی یا بدسلوکی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور کیاجائیگااور اس کے خلاف ضروری اقدام کیاجائے گا۔ دوہرا کارڈ بنوانے کی کوشش کرنے یا اضافی ریڈرز کے ٹکٹس کے حصول کی کوشش پر 100روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

لائبریر ی کی املاک یا کتابوں کو نقصان پڑھے جانے والے کسی بھی مواد پر داغ، مارکنگ، تحریر یا پنہ موڑنا یا دیگر فزیکل نقصان پہنچانے پر یا تو اسے دیئے گئے وقت میں لائبریرین کے اطمینان کے مطابق دور کر دیاجائے یا پھر اس کے بدلے میں یہی کتاب متبادل کے طور پر لا کر دینا ہوگی یا پھر کتاب کی دگنی قیمت جمع کرانا ہوگی۔ضمنی قوانین کے مطابق وہ ممبر جو ڈیفالٹر ہوگا اسے ایک ماہ تک سروس نہیں ملے گی جبکہ طویل عرصے تک ڈیفالٹر رہنے والوں سے رکنیت کا استحقاق ہی واپس لے لیاجائے گا

کلیئرنس سرٹیفکیٹ ایشوکردہ تمام تر آئٹمز، پاس بکس، ریڈر زٹکٹس لائبریر ی کی املاک میں سے ہیں اور انہیں واپس کرنا ہوگا اور یونیورسٹی کے امتحانات میں بیٹھنے سے کم از کم ایک ہفتہ قبل کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔اساتذہ اور عملے میں سے کسی کے یونیورسٹی چھوڑنے سے ایک ہفتہ پہلے اسے بھی کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا

لائبریری استعمال کرنے والے تمام افراد کی توجہ یلیے

  • لائبریر ی کے قوانین بغیر کسی نوٹس کے وقتاً فوقتاً بدلے جاسکتے ہیں یا موجودہ قوانین میں نئے قوانین کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے اور یہ نئے قوانین تمام متعلقہ افراد پر لاگو ہوں گے۔