یونیورسٹی کے فاضل اساتذہ کی زیر نگرانی کیمپس میں ایک میڈیا سیل بھی کام کرتا ہے اور یہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر نظر کھتا ہے اور پریس و الیکٹرانک میڈیا سے دوستانہ مراسم بنائے رکھتا ہے۔ میڈیا سیل نیوزلیٹر بھی جاری کرتا ہے جو مختلف یونیورسٹیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھیجاجاتا ہے۔