طبی امداد کا شعبہ

یونیورسٹی کا ہیلتھ سینٹر 1999سے فعال ہے۔اب اس میں انتہائی تربیت یافتہ اور معاون میڈیکل اسٹاف موجود ہے۔اپنی ابتدا سے ہی ہیلتھ یونٹ جامع ہیلتھ کیئر فراہم کر رہا ہے،بچاؤ، شفا اور علاج کو مزید کامیاب بنانے کی سروسز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں اور یہ سہولت صرف طالبات کیلیے ہے۔

مقاصد

  1. زندیابچائی جائیں
  2. بیماریوں اور زخموں سے بچاؤ کیلیے ابتدا سے ہی کوشش کی جائے تاکہ وہ بدتر نہ ہوسکیں
  3. اگر ممکن ہوتو درد سے نجات دلائی جائے
  4. صحتیابی کے عمل کو فروغ دیاجائے
  5. بے ہوش ہونے والوں کا تحفظ کیاجائے

ٹائمنگ

یونیورسٹی کا میڈیکل یونٹ صبح نوبجے سے شام8بجے تک پیرسے ہفتہ تک کام کرتا ہے

سہولیات

  • ابتدائی امداد کیلیے بہتر ہیلتھ کیئر کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔بالخصوص سرچکرانا، جلنا یا کیمیکل گرنے سے جلنے جیسی چھوٹی بیماریوں کا علا ج کرنا
  • ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جن کے نتیجے میں اچانک چوٹ لگنے یازخم ہونے کی صورتحال جنم ہی نہ لے اور اس مقصد کیلیے لیبارٹریوں میں نہ صرف فرسٹ ایڈ کا سامان موجود ہوتا ہے بلکہ اگرکوئی ایمرجنسی ہوجائے تو مجروح کو فوری امداد دے کر مزید علاج کے لیے مشاورت بھی دی جاتی ہے۔
  • کسی چوٹ یا بیماری سے افاقہ کے حصول یا علاج کیلیے درکار تمام دوائیں اور آلات موجود ہیں۔
  • میڈیکل یونٹ اسٹاف اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ مریضہ کو جلد از جلد علاج کی سہوت فراہم کی جائے۔
  • میڈیکل یونٹ صاف ستھرا، ہائی جینک اور دوستانہ ماحول پیش کرتا ہے تاکہ مریض جتنا جلد ممکن ہوسکے ٹھیک ہوجائیں