ٹرانسپورٹ

یونیورسٹی کی مثالی جگہ کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ گھر کے دروازیت پر مل جاتی ہے مزید براں شہرکے مختلف حصوں سے وین سروس بھی دستیاب ہے جو طالبات کو یونیورسٹی لا اور لے جاسکتی ہیں

بینک

کیمپس میں ایک بینک کی سہولت بھی طالبات کو میسر ہے۔یہاں اے ٹی ایم کی سہولت بھی موجود ہے۔یونیورسٹی کے اوقات میں بینک فیسز بھی وصول کرتا ہے جبکہ آفس ٹائم ختم ہپونے کے بعد یونیورسٹی کا اکاؤنٹ سیکش سے یہ کام کرتا ہے

کینٹین، بک شاپ، فوٹو اسٹیٹ شاپ

ایک صاف کینٹین موجود ہے جس میں موزوں فرنیچر ہے اور یہ اسنیکس،مشروبات اور دیگر کھانے پینے کی اشیا ہائی جینک انداز میں فراہم کرتے ہیں۔ کمپنی کے پیک شدہ غذائی اشیاکیمپس میں قائم ایک دکان سے بھی دستیاب ہیں۔فوٹو اسٹیٹ شاپ رعایتی نرخوں پرنقول فراہم کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

طالبات کیلیے یونیفارم

یونیورسٹی کے کیمپس میں تمام طالبات سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ طے شدہ یونیفارم پہنیں، جونیئر کلاسز کیلیے یونیفارم سفید قمیص شلوار کے ساتھ گلابی رنگ کا دوپٹہ ہوتا ہیجبکہ فائنل ایئراور ماسٹر کلاز کی طالبات سفیدشلوار قمیص کے ساتھ سرمئی رنگ کا دوپٹہ اوڑھتی ہیں،وہ طالبات جو اسکار ف استعمال کرتی ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ اسکارف اسی رنگ کا لیں جو رنگ ان کی کلاس کی طالبات کے دوپٹوں کے معین ہے۔