ایم اے (تعلیم)

COURSE OUTLINE

:دورانیہ
۲ سال

تعلیم کیا ہے

تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں اور علوم میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں ایک مخصوص معیار کی تعلیم کا حصول بہت ضروری ہوگیا ہے۔ تعلیم سے نہ صرف معیار زندگی تبدیل ہوتا ہے بلکہ اس سے ترقی کی رفتار بھی برقرار رہتی ہے۔تعلیم سے طالبات کو وسیع دانشوارانہ وسائل، مفروضاتی تناظراور اکیڈمک ڈسپلن قائم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس شعبے میں طلبہ کو مختلف علوم؛ تعلیم، تاریخ، فلسفہ۔ نفسیات، سماجیات کی مبادیات سے آگاہی ملتی ہے۔اس شعبے کی توجہ تعلیم کے شعبے میں انسانی وسائل کو ترقی دینے پر مرکوز ہے۔

جناح یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم

جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ تعلیم مسابقتی اہمیت کے حامل اہل علم اور ماہر اساتذہ و ماہرین تعلیم کی تربیت یافتہ فورس تشکیل دینے میں قائدانہ کر دا ادا کر رہا ہے۔ اس شعبے سے تعلیم پا کرنکلنے والے اساتذہ اندرون و بیرون ملک تعلیم کے شعبے میں موجودہ عصری چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔ یہ شعبہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے اور یہ مواقع اساتذہ و طالبات دونوں کیلیے ہیں۔ اس حوالے سے بی ایس اور ایم اے پروگراموں کے علاوہ بی ایس، بی ایڈ اور ایم ایڈ کے شام کے پروگرام بھی جاری ہیں۔ اس کے علاوہ ان شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی چل رہا ہییہ شعبہ زندگی کے مختلف شعبوں سے متلق لوگوں کو تعلیم دینا ہے، بالعموم یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے پسندیدہ شعبوں میں ریسرچ اسکالر، مینیجرز اور اسپیشلسٹ بننے کے خواہاں ہوتے ہیں۔یہ شعبیہ اپنے انتہائی ماہر و پرعزم اساتذہ کے توسط سے پیشہ ور افراد پیدا کرنے کیلیے معیاری تعلیم دے رہا ہے۔یہاں سے فارغ التحصیل طالبات کا شمار اعلیٰ درجے کے ایسے پیشہ ور افراد میں کیاجا سکتا ہے جو مستقبل کے حوالے واضح بصیرت کے حامل ہوں اور جن میں اپنے ملک و ملت کی ترقی میں اپنا حصہ بٹانے کی خواہش بھی موجود ہو۔

کیریئر کے مواقع

تعلیم سماجی علوم کا ایک اہم شعبہ ہے۔ نانچہ اس کے شعبے سے فارغ التحصیل طالبات کے پاس جاب مارکیٹ میں بکثرت مواقع موجود ہوتے ہیں۔ یہ مواقع تعلیمی انتظام (ایجوکیشنل مینجمنٹ)، ایڈمنسٹریشن، کیرئیر کونسلنگ، اسکول، کالجز، اساتذہ کے تربیتی اداروں، انسانی وسائل کی بہتری کے مراکز،پیشہ وارانہ انسٹی ٹیوٹ، شعبہ ہیلتھ ایجوکیشن،ریسرچ انڈسٹری اور این جی او زپر مبنی ادارے وہ ممکنہ شعبے ہیں جن میں یہ طالبات کیئرئیر بنا سکتی ہیں

بررائے رابطہ

تازہ ترین خبریں