فارم ڈی

COURSE OUTLINE

:دورانیہ
۵ سال

فارمیسی کیا ہے؟

فارمیسی کی فیکلٹی اس کے بانی الحاق مولوی ریاض الدین احمد نے 2002میں بی فارما کا 4سالہ پروگرام متعارف کرایااس کا مقصد فارماسیکوٹیکل ٹیکنالوجی میں تکنیکی طور پر تربیت یافتہ افراد تیار کرنا اور تکنیکی تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سفارشات کے مطابق فیکلٹی آف فارمیسی نے فارما ڈی کو فارمیسی کی بنیادی ڈگری کے طور پر قبول کر لیا ہے۔بی فارما اور ڈی فارما فارمیسی کونسل آف پاکستان میں تسلیم کیے جارہے ہیں۔

اس کی فیکلٹی میں کشادہ کلاس رومز ہیں اور اچھی طرح آراستہ لیبارٹریاں ہیں جن میں ادویہ سازی کے جدید اور تجزیاتی آلات موجود ہیں۔یہ لیبارٹریاں کشادہ ہیں اس کے علاوہ اچھی طرح اپ ڈیٹڈلائبریری اور ریڈنگ روم موجود ہیں ان میں تین ہزار کتابیں دستیاب ہیں جو ریڈنگ روم اور سرکولیشن کیلیے ہیں۔

اس فیکلٹی میں کلینیکل انٹرن شپ اور کلرک شپ کرانے کی سہولے بھی دک جاتی ہے جو کسی تدریسی اسپتال سے کرائی جاتی ہے اور اس کے دو سو فعال کریڈٹ آورز ہوتے ہں جو فارماڈی کے کورس کا حصہ ہیں اس سے طالبات کو ملٹی پروفیشنل ٹٰم کے ساتھ مریضوں کی نگہداشت میں حصہ لینے کا مقع ملتا ہے۔

گزرے برسوں کے دوراکلٹی نے تدریسی اور ریسرچ کے میدان میں طویل سفر طے کیا ہے۔ فیکلٹی نے ریگولیٹری معاملات میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام کا سلسلہ2011میں شروع کیا۔

فارمیسی پریکٹس کے شعبے میں کیریئر کے حوالے سے رہنمائی اور پیشہ وارانہ اسکوپ کیلیے اس شعبے کے ماہر صنعتی اور کلینیکل ڈومین سے مدعو کییجاتے ہیں جو طالبات کو بطور ماہر اپنے علم اور آرا سے آگاہ کرتے ہیں۔

فیکلٹی مختلف ملٹی نیشنل اور مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹریز میں طالبات کے مطالعاتی دوروں کا اہتمام بھی کرتی ہے۔

ٹیچنگ فیکلٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بھرپور لگن کے حامل اسٹاف پر مشتمل ہوتی ہے۔ان میں سے پیشتر فارماڈی کی بنیادی ڈگری رکھتے ہیں جس کے بعد ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اہلیت والے اساتذہ کا نمبر آتا ہے۔یہ اساتذہ اپنی تدریسی مہارتوں میں امتیاز رکھتے ہیں اور نہ صرف تحقیق کے حوالے سے پراشتیاق ہیں بلکہ ادویہ سازی کی صعنت کا نمایاں تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ ؎

کیریئر

فارماسسٹس دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمایاں اور قابل رسائی ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہوتے ہیں۔ وہ ادویہ کی پرچون فروشی، ادویہ کی تھوک فروشی،، اسپتالوں، صحت کے مراکز، طویل مدتی نگہداشت کے مراکز۔ مسلح ا، میل سروس۔ انٹرنیٹ کمپنیوں، پبلک ہیلتھ سروس، انتظامیہ، مقامی، ریاستی اور وفاقی حکومت، ایسیوسی ایشن مینجمنٹس، کنسلٹنٹ فارمیسی، فارماسیوٹیکل سیلز اینڈ مارکیٹنگ، ڈرگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، یونیورسٹیز اور دیگر بہت سی سیٹنگزمیں نوکریاں پاسکتے ہیں

رابطے کی تفصیلات:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں